ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں کانٹراکٹراسوسی ایشن کا احتجاج ؛ تعین کردہ قیمت سے بھی کم قیمت پر کام کرنے پراُٹھائے سوال

بھٹکل میں کانٹراکٹراسوسی ایشن کا احتجاج ؛ تعین کردہ قیمت سے بھی کم قیمت پر کام کرنے پراُٹھائے سوال

Wed, 26 Oct 2016 18:25:02    S.O. News Service

بھٹکل  :26/اکتوبر(ایس او نیوز) بھٹکل میں چند ایک کانٹراکٹر حضرات سرکاری سطح پر تعین کردہ قیمت سے بھی کم قیمت پر کام کئے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے بھٹکل تعلقہ کانٹراکٹراسوسی ایشن نے محکمہ آب پاشی محکمہ کے دفتر کا گھیراؤ کرتے ہوئے اپنی برہمی کا اظہار کیا۔

اسوسی ایشن کے صدر تمپادیوپا نائک نے بتایا کہ بھٹکل کے چند کانٹراکٹر حضرات ٹینڈر کے موقع پرفارم پُرکرنےکے دوران سرکاری قیمت سے بھی کم قیمت درج کرکے کام کررہے ہیں، جس کے نتیجےمیں کام معیاری نہیں ہوپاتا، جس سے خود حکومت کو بھی نقصان ہونے کے علاوہ بھٹکل کےکا نٹراکٹرس بدنام ہورہے  ہیں۔

احتجاج کرتے ہوئے اسوسی ایشن کے ذمہ داروں نے بتایا کہ یہ احتجاج اسوسی ایشن کے تمام ممبران  کی متفقہ رائے سے کیا جارہاہے، ہمارا مقصد صرف یہی ہے کہ کام بالکل معیاری  ہو، افسران کو چاہئے کہ وہ غیر معیاری کاموں پر روک لگائیں۔ اسوسی ایشن کے سکریٹری محمد اشرف، اعزازی صدر مادیو بھٹ، ضلعی کانٹراکٹر اسوسی ایشن کے رکن نارائن نائک، بھاسکر موگیر وغیرہ موجود تھے۔


Share: